لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم کی ٹی وی چینل سے گفتگو

171

اسلام آباد ۔ 21 نومبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے تمام ہمسائیہ ممالک سے بہتر تعلقات چاہتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم نے ہمیشہ علاقائی امن کی بات کی ہے، پیرکو پاکستان ٹیلی ویژن کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ترقی یافتہ ملک ہے اور اس کا بھارت کی نسبت ایک اچھا بنیادی ڈھانچہ ہے، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ ایک گیم چینجر منصوبہ ہے جو ملک میں اقتصادی انقلاب لائے گا جس سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورا خطہ مستفید ہوگا، انہوں نے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں پاکستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سمیت ہر اہم عالمی فورم پر مسئلہ کشمیر کو بھرپور اور موثر طریقے سے اجاگر کیاہے، کشمیری اپنے بنیادی حق حق خود ارادیت کے حصول کے لیے لازوال قربانیاں دے رہے ہیں جو رائیگاں نہیں جائیں گی اور انہیں ان کا یہ حق ضرور ملے گا