لیفٹیننٹ جنرل زبیر محمود حیات چیئرمین جائنٹ چیفس اور لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ چیف آف آرمی سٹاف مقرر

354
APP62-26 RAWALPINDI: November 26 – A file photo of Gen Zubair Mahmood Hayat newly announced Chairman Joint Chief of Staff. APP

اسلام آباد ۔ 26 نومبر (اے پی پی) حکومت نے ہفتہ کو لیفٹیننٹ جنرل زبیر محمود حیات کو چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ کو چیف آف آرمی سٹاف مقرر کر دیا۔ وزیراعظم ہاﺅس کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی ایڈوائس پر صدر مملکت ممنون حسین نے لیفٹیننٹ جنرل زبیر محمود حیات اور لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ کو جنرل کے عہدے پر ترقی دےدی ہے۔ نئے مقرر ہونے والے چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے 24 اکتوبر 1980ءکو آرٹلری رجمنٹ میں کمیشن لیا۔ وہ فورٹ سیل اوکلو ہوم امریکہ، کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کیمبرلے برطانیہ اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے گریجویٹ ہیں۔ وہ کمانڈ، سٹاف اور سٹرکشنل تقرریوں کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ ان کے پاس آرٹلری ریجمنٹ، مشینری ڈویژن آرٹلری، ایک انفنٹری برج اور ایک انفنٹری ڈویژن کی کمان رہی ہے۔ جنرل زبیر حیات پی ایم اے میں ایڈجوائنٹ، انفنٹری بریگیڈ کے میجر اور برطانیہ میں پاکستانی سفارتخانہ میں آرمی اور فضائیہ کے مشیر بھی رہ چکے ہیں۔