- Advertisement -
راولپنڈی ۔ 7 دسمبر (اے پی پی) پاک فوج کے لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزاکوکورکمانڈر کراچی اور لیفٹیننٹ جنرل غیور محمود کو ملٹری سیکرٹری تعینات کر دیا گیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا کوکورکمانڈر کراچی تعینات کر دیا گیا ہے وہ اس سے قبل ملٹری سیکرٹری جی ایچ کیو کے عہدے پر فائز تھے۔ لیفٹیننٹ جنرل غیور محمود کو ملٹری سیکرٹری جی ایچ کیو تعینات کر دیا گیا ہے وہ اس سے قبل جی ایچ کیو میں چیف آف لاجسٹک کے عہدے پر فائز تھے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=32625
- Advertisement -