لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کا نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ

96

اسلام آباد۔15ستمبر (اے پی پی):پاک فوج کی سرجن جنرل لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر (ہلال امتیاز ملٹری) نے نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے مرکزی کیمپس کا دورہ کیا۔ نسٹ پہنچنے پر معزز مہمان کا استقبال ریکٹر نسٹ انجینئر جاوید محمود بخاری نے کیا۔ دونوں کے درمیان ون آن ون ملاقات کے بعد نسٹ پر ایک جامع پریزنٹیشن ہوئی جس میں نسٹ کی سینئر مینجمنٹ نے شرکت کی۔بعد ازاں معزز مہمان کو کیمپس کا دورہ کرایا گیا ۔

خاص طور پر عطاء الرحمن سکول آف اپلائیڈ بائیو سائنسز (ASAB) ، N-ovative ہیلتھ ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ (NHTPL) ، جو مقامی مینوفیکچرنگ کے لئے ملک کی پہلی اور واحد سہولت ہے۔ اس دوران جدید مراکز بشمول کارڈیک سٹینٹس اور دیگر میڈیکل امپلانٹس ، اور نیشنل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک (NSTP) ، NUST کی تعلیمی اور تحقیقی استعداد اور سکول آف مکینیکل اینڈ مینوفیکچرنگ انجینئرنگ پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

اس موقع پر بات کرتے ہوے مہمان خصوصی نے نسٹ کی مختصر مدت میں تیزی سے ترقی کی تعریف کی ، جس نے اسے اکیڈیمک لحاظ سے دنیا بھر میں نام کمایا۔ سرجن جنرل نے یونیورسٹی کی اپلائیڈ ریسرچ اور انوویشن پر خصوصی زور دینے اور پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے جاری اقدامات کی تعریف کی۔