لین چون یی ملائیشیا اوپن بیڈمنٹن مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے

134
Badminton tournament

کوالالمپور۔12جنوری (اے پی پی):تائیوان کے نامور بیڈ منٹن کھلاڑی لین چون یی بی ڈبلیو ایف ورلڈ ٹو رپر ملائیشیا اوپن بیڈ منٹن چیمپئن شپ کے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔24 سالہ تائیوان کےلین چون یی نے مینز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں چین کے تھرڈ سیڈڈ حریف کھلاڑی لی شی فینگ کو شکست دی۔

بی ڈبلیو ایف ورلڈ ٹور پر ملائیشیا اوپن بیڈ منٹن چیمپئن شپ کے کانٹے دار مقابلے ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں جاری ہیں ۔ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں کھیلے گئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کےکوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں تائیوان کے نامور بیڈ منٹن کھلاڑی لین چون یی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چین کے تھرڈ سیڈڈ حریف کھلاڑی لی شی فینگ کو باآسانی 0-2 سیٹس میں شکست دی۔

تائیوان کے نامور بیڈ منٹن کھلاڑی لین چون یی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے چین کے تھرڈ سیڈڈ حریف کھلاڑی لی شی فینگ کو سٹریٹ سیٹس میں 12-21 اور 18-21 سے اپ سیٹ شکست دے کر چیمپئن شپ کے سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔