28.8 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومکھیل کی خبریںلیورپورل کے سابق لیجنڈ فٹ بالر کھلاڑی مائیکل رابنسن انتقال کرگئے

لیورپورل کے سابق لیجنڈ فٹ بالر کھلاڑی مائیکل رابنسن انتقال کرگئے

- Advertisement -

لندن۔ 3 مئی (اے پی پی) انگلش فٹ بال کلب لیور پول کے سابق لیجنڈ کھلاڑی مائیکل رابن سن 61 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ برطانی خبر رساں ادارے کے مطابق ریپبلک آف آئرلینڈ اور معروف انگلشن فٹ بال کلب لیورپول کے ساتھ منسلک رہنے والے سابق کھلاڑی مائیکل رابنسن 61 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ رابن سن کا شمار اپنے وقت کے لیجنڈ کھلاڑیوں میں ہوتا تھا۔ انہیں سال 2018ءسے کینسر کا مرض تھا۔ اپنے زمانے میں مائیکل رابن سن نے فٹ بال کے گرا¶نڈ پر خوب راج کیا تاہم فٹ بال کھیل سے مستعفی ہونے کے بعد وہ براڈ کاسٹر کے طور پر خدمات سر انجام دینے لگے۔ مائیکل رابن سن نے 5 مختلف کلبز سے کھیلتے ہوئے 300 سے زائد گول سکور کیے۔انہوں نے 14 سال تک اسپین میں اسپینش فٹ بال شو ایل ڈیا ڈسپوزس کی میزبانی بھی کی۔ واضح رہے کہ مائیکل رابنسن نے 1983 84ءمیں لیورپول کو یورپین کپ اور لیگ کپ کا ٹائٹل دلوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ آنجہانی فٹ بال کھلاڑی اس کے علاوہ پریسٹن، مانچسٹر سٹیاور برگٹن اند کوئنز پارک رینجرز کی ساتھ بھی منسلک رہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=198606

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں