لیون کی تباہ کن باﺅلنگ، آسٹریلیا نے انگلینڈ کو پہلے ایشز ٹیسٹ میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 251 رنز سے ہرا دیا

94

ایجبیسٹن۔ 5 اگست (اے پی پی)آسٹریلیا نے انگلینڈ کو پہلے ایشز ٹیسٹ میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 251 رنز کے واضح مارجن سے ہرا کر پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی، انگلش ٹیم پانچویں اور آخری روز 398 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اپنی دوسری اننگز میں 146 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، کمنز کی برق رفتار اور لیون کی گھومتی ہوئی گیندوں کے سامنے انگلینڈ کی مضبوط بیٹنگ لائن اپ ریت کی دیوار ثابت ہوئی، کوئی بھی بلے باز زیادہ دیر تک وکٹ پر نہ ٹھہر سکا، ووکس 37 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ 6 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے، لیون نے 6 اور کمنز نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، سٹیون سمتھ کو دونوں اننگز میں سنچریاں بنانے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔