پشین۔ 02 ستمبر (اے پی پی):نگراں صوبائی وزیر داخلہ میر محمد زبیر خان جمالی نے کہا ہے کہ لیویز فورس کی صو بے میں امن و امان کی بحالی کیلئے گراں قدر خدمات ہیں ، عوام کی جان و مال کے تحفظ میں غفلت اور کوتاہی ناقابل برداشت ہیں ، ایمانداری سے فرا ئض منصبی انجام دینے والے لیویز اہلکاران کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے امید رکھتے ہیں کہ وہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کے اولین فرض کو اسی جذبے کے ساتھ نبھاتے رہیں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی ڈائریکٹوریٹ جنرل بلوچستان لیویز فورس کے دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہو ئے کیا۔ نگراں صوبائی وزیر داخلہ لیویز ڈائریکٹوریٹ پہنچے تو ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز فورس نصیب اللہ خان کاکڑ نے ان کا استقبال کیا اور لیویز کے چاق و چو بند دستے نے انہیں سلامی دی جس کے بعد صوبائی وزیر نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور اس پر پھول چڑھائے۔ بعد ازاں صوبائی وزیر کو ڈائریکٹر جنرل لیویز فورس بلوچستان نصیب اللہ خان کاکڑ نے ڈائریکٹوریٹ میں مختلف شعبوں کا معائنہ کرایا ۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈائریکٹر ایڈمن عبدالغفار مگسی،ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس شاہنواز مندوخیل پبلک ریلیشنز آ فیسر محیب ترین بھی تھے۔ اس موقع پر نصیب اللہ خان کاکڑ نے صوبائی وزیر داخلہ کو لیویز فورس کی کارکردگی و دیگر سے متعلق بتایا ۔ ڈائریکٹر ایڈمن عبدالغفار مگسی نے وزیر داخلہ کو بریفنگ دی۔ اس موقع پر نگراں صوبائی وزیر داخلہ و قبائلی امور میر محمد زبیر خان جمالی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح امن و امان کی بحالی ہے ،
عوام کے جان و مال کے تحفظ میں کو ئی لمحہ فروگزاشت نہ کیا جا ئے ۔ انہوں نے کہا کہ لیویز فورس کے شہداء ہما رے ہیروز ہیں جنہوں نے فرائض کی انجام دہی میں اپنے جانوں کے نذرانے پیش کئے ، آ ج فورسز کی قربانی کی بدولت ہی صوبے میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے کی عوام لیویز فورس پر اعتماد کرتی ہے جو کہ نیک شگون ہے۔