کوئٹہ۔ 29 اپریل (اے پی پی):کوژک ٹنل کے قریب لیویز فورس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو ڈاکوئوں کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیا ۔ لیویز فورس نے گزشتہ روز دوپہر کو کوژک ریلوے ٹنل کے قریب دو ڈاکوؤں کو پکڑنے کیلئے چھاپہ مارا تو ڈاکوؤں نے لیویز فورس پر فائرنگ شروع کر دی ،لیویز فورس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دونوں ڈاکوؤں کو کوژک ٹنل کے قریب اسلحے سمیت گرفتار کر لیا، فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی ہوا جسے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا
گرفتار ڈاکوئوں کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا ہے،گرفتار ڈاکوئوں کی شناخت شمس اللہ عرف طور نورزئی اور عزت اللہ خواجہ زئی کے طور پر ہوئی ہے،لیویز حکام کے مطابق گرفتار ڈاکو قتل سمیت سنگین جرائم میں پولیس کو مطلوب تھےجبکہ گرفتار ملزمان میں ایک ملزم اپنی بیوی کے قتل میں بھی ملوث بتایا جاتا ہے اور دوسرا دیگر جرائم کے ساتھ ساتھ سابق پرنسپل تاج وطن دوست کے بھتیجے کے قتل میں بھی ملوث رہا ہے،گرفتار دونوں ملزمان پیشہ ور ڈاکو اور جرائم پیشہ ہیں جو کہ سنگین مقدمات میں پولیس اور لیویز کو مطلوب تھے ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=589945