- Advertisement -
لیڈز ۔ 22 مئی (اے پی پی) سری لنکا کرکٹ ٹیم کے کپتان اینجلو میتھیوز نے کہا ہے کہ لیڈز ٹیسٹ میں بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ہوئی جس کی وجہ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ انگلینڈ نے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں آئی لینڈرز کو چاروں شانے چت کر کے اننگز اور 88 رنز سے فتح سمیٹی۔ شکست پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے سری لنکن کپتان اینجلو میتھیوز نے کہا کہ بلے بازوں نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، انہوں نے انگلش باﺅلر کی تعریف کی اور کہا کہ انہوں نے بہترین لائن و لینتھ سے باﺅلنگ کی جس کی وجہ سے ہم وکٹ پر جم کر نہ کھیل سکے۔
- Advertisement -