لیڈز ٹیسٹ پہلا روز بارش کے باعث 37 اوورز قبل ختم،انگلینڈ نے سری لنکا کے خلاف پہلی اننگز میں 5 وکٹوں پر 171 رنز بنا لئے،ہیلز اور بیئرسٹو حریف باﺅلرز کے سامنے ڈٹ گئے،ہیلز 71 اور بیئرسٹو 54 رنز بنا کر ناقابل شکست،شناکا کی 3 وکٹیں
لیڈز ۔ 19 مئی (اے پی پی) انگلینڈ اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان لیڈز ٹیسٹ کا پہلا روز بارش کی وجہ سے مقررہ وقت سے پہلے ختم کر دیا گیا، میزبان انگلش ٹیم نے 53 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنا لئے تھے، 83 رنز پر 5 وکٹیں گرنے کے بعد جونی بیئرسٹو نے مشکل وقت میں ایلکس ہیلز کا ساتھ دیا، دونوں بلے بازوں نے انتہائی شاندار اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھٹی وکٹ میں 88 قیمتی رنز جوڑ کر ٹیم کو سہارا دیا، اسی دوران دونوں بلے بازوں نے اپنی اپنی نصف سنچریاں بھی مکمل کیں، ہیلز 71 اور بیئرسٹو 54 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، شناکا نے 3 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔
لیڈز ٹیسٹ پہلا روز بارش کے باعث 37 اوورز قبل ختم
- Advertisement -
- Advertisement -
متعلقہ خبریں