بٹگرام۔ 8 جولائی (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام کی زیر نگرانی لیڈیز مارکیٹ بٹگرام میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کو بھاری مشینری کے ذریعے ہٹا دیا گیا۔ آپریشن میں ٹی ایم او سٹاف، ریونیو سٹاف، محکمہ ایریگیشن اور مقامی پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔