راولپنڈی ۔ 12 اکتوبر (اے پی پی):پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن،لیڈی منشیات فروش سمیت 11ملزمان گرفتار،ساڑھے12کلو سے زائدچرس برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے گئے ہیں ۔پولیس کے مطابق واہ کینٹ پولیس نے ملزم تفسیر سے 01کلو 800گرام چرس،سٹی پولیس نے ملزم قاسم سے 01کلو560گرام چرس،ملزم اسلام سے 01کلو501گرام چرس،ملزم سکندر سے 560گرام چرس،دھمیال پولیس نے ملزم کاشان سے 01کلو500گرام چرس،پیرودھائی پولیس نے ملزم عمران سے 01کلو 360گرام چرس،نصیر آباد پولیس نے ملزم سمیر سے 01کلو250گرام چرس،
ملزم ارشد سے 01کلو250گرام چرس،وارث خان پولیس نے ملزمہ شازیہ سے 650گرام چرس،ٹیکسلا پولیس نے ملزم جمال حیدر سے 600گرام چرس،بنی پولیس نے ملزم منیر احمد سے 510گرام چرس برآمدکرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے،سی پی اوسید خالد ہمدانی کا کہناتھاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،منشیات کے خاتمہ کے لیے کریک ڈاؤ ن جاری رہے گا، وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف گھیر ا تنگ کیا جارہاہے