لاہور۔31دسمبر (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ( ن) کے رہنمائوں خواجہ سعد رفیق،عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن ) عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے ،نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کر کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز یہاں نصیرآ باد میں مسلم لیگ( ن )کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ( ن) لاہور کے صدر سیف الملوک کھوکھر سمیت پارٹی کارکنوں کی کثیر تعداد موجودتھی۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے کام بولتے ہیں جبکہ ہمارے مخالفین کے کرتوت بولتے ہیں،جب بھی پاکستانی عوام نے اپنے ووٹوں کے ذریعے محمد نواز شریف اور شہباز شریف پر اعتماد کا اظہار کیا تو انہوں نے ملک کو مضبوط کیا،ایٹمی دھماکے کرکے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا،موٹر ویز،ایئر پورٹس،یونیورسٹیز،کالجز،ہسپتال،میٹروبس اوراورنج لائن ٹرین بنائی۔انہوں نے کہا کہ لاہوری اپنے شہر کو دیکھ لیں یہ پاکستان کاسب سے اچھا شہر بن چکا ہے،مسلم لیگ (ن) چاہتی ہے کہ پاکستان کے سبھی شہر لاہور کی طرز پر خوبصورت ہوں ۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا لیڈر لاہور سے الیکشن لڑ رہا ہے ، اس پارٹی نے 15 سال کراچی پر حکمرانی کی،اس نے صوبہ سندھ کو کھنڈرات میں تبدیل کر دیا ہے،سندھ کے شہروں میں گرد اڑ رہی ہے، صوبے میں کوئی میگا پراجیکٹ شروع نہیں کیا۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ جو لوگ 9 مئی کے واقعات بھگت رہے ہیں یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کی ،ملکی معیشت کے ساتھ کھلواڑ کیا آج وہ کس منہ سے ملکی خدمت کا دعوی کر رہے ہیں،یہ وہی لوگ ہیں جن کی وجہ سے پاکستان میں بیرونی سرمایہ کار ی رک گئی،چین کے صدر اور امیر قطر کا دورہ منسوخ ہوا،
جب ترکی کے صدر طیب اردگان پاکستان آ رہے تھے تو انہوں نے پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کیا۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے اپنے دور میں ہسپتالوں کے جال بچھائے جبکہ مخالفین نے لنگر خانے بنائے۔عطاء تارڑ نے کہاکہ ہم پوچھنا چاہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی نے کراچی میں کون سے بڑے ترقیاتی منصوبے لگائے ہیں بلاول لاہور سے الیکشن لڑنے کے لئے میدان میں آ ئے ہیں،لاہور پہلے بھی مسلم لیگ (ن)کا قلعہ تھا اور آج بھی قلعہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا کراچی کا امن خراب ہو چکا تھا، نواز شریف نے اپنی بہتر حکمت عملی سے کراچی کا امن بحال کیا،ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا۔انہوں نے کہا کہ