20.5 C
Islamabad
اتوار, مارچ 30, 2025
ہومعلاقائی خبریںلیہ میں ویمن سیفٹی سکواڈ تشکیل،حکومت خواتین کے تحفظ وفلاح کیلئے عملی...

لیہ میں ویمن سیفٹی سکواڈ تشکیل،حکومت خواتین کے تحفظ وفلاح کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے،ترجمان

- Advertisement -

لاہور۔27مارچ (اے پی پی):لیہ پولیس نے خواتین کے تحفظ کے لیے ایک اہم اقدام اٹھاتے ہوئے ویمن سیفٹی اسکواڈ تشکیل دے دیا ہے

ترجمان کے مطابق یہ اسکواڈ ڈی پی او لیہ محمد علی وسیم کی نگرانی میں کام کرے گا اور مکمل طور پر لیڈیز پولیس پر مشتمل ہوگا،یہ اسکواڈ عید شاپنگ کے دوران بازاروں میں تعینات ہوگا تاکہ خواتین بلا خوف و خطر خریداری کر سکیں۔ترجمان نے کہاکہ اس مقصد کے لیے بازاروں میں پولیس کیمپ بھی قائم کیے گئے ہیں، جہاں لیڈی پولیس اہلکار ہر وقت موجود رہیں گی،آئی جی پنجاب کی جانب سے بھی اس اقدام کو سراہا گیا اور انہوں نے ہدایت دی ہے کہ اسکواڈ اپنی کارکردگی کو مزید موثر بنائے تاکہ خواتین کو ہراسانی، چوری اور دیگر جرائم سے مکمل تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

- Advertisement -

ویمن سیفٹی اسکواڈ نہ صرف بازاروں میں گشت کرے گا بلکہ پیدل اور موٹر بائیک گشت کے ذریعے ہر ممکن سکیورٹی کو یقینی بنائے گا۔ترجمان نے مزید کہاکہ اس اسکواڈ کی تشکیل وزیرِ اعلیٰ کے عزم کا حصہ ہے جس سے خواتین کو محفوظ اور پرسکون ماحول میں عید کی خوشیاں منانے کا موقع ملے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=576763

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں