19.4 C
Islamabad
جمعرات, مارچ 13, 2025
ہومعلاقائی خبریںلیہ کا سپوت بلوچستان ٹرین واقعے میں جام شہادت نوش کر گیا

لیہ کا سپوت بلوچستان ٹرین واقعے میں جام شہادت نوش کر گیا

- Advertisement -

مظفرگڑھ۔ 13 مارچ (اے پی پی):فتح پور کا سپوت بلوچستان ٹرین واقعے میں جام شہادت نوش کر گیا۔ لیہ کے علاقے فتح پور کا سپوت لانس نائیک مزمل حسین بلوچستان ٹرین واقعے میں ملک دشمن درندوں سے یرغمالی مسافروں کو چھڑاتے ہوئے جام شہادت نوش کر گیا۔اطلاع ملنے پر علاقہ کی فضا سوگوار ہو گئی، شہید مزمل حسین کے گھر کثیر تعداد میں اہل علاقہ تعزیت کے لئے پہنچ گئے۔شہید نے سوگواران میں ایک بیوہ،8 سالہ بیٹا، 2 سالہ بیٹی،3 بھائی اور والدین چھوڑے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572144

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں