37.1 C
Islamabad
بدھ, اپریل 30, 2025
ہومعلاقائی خبریںمئیر حیدرآباد کی ہدایت پرچیف ایگزیکٹو آفیسر واسا نے شہر کے بعض...

مئیر حیدرآباد کی ہدایت پرچیف ایگزیکٹو آفیسر واسا نے شہر کے بعض علاقوں میں قلت آب کی خبروں کا نوٹس لے لیا

- Advertisement -

حیدرآباد۔ 15 اپریل (اے پی پی):مئیر حیدرآباد کاشف علی شورو کی ہدایت پرچیف ایگزیکٹو آفیسر حیدرآباد واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے شہر کے بعض علاقوں میں قلت آب کی خبروں کا نوٹس لے لیا۔

صارفین کی سہولت کیلئے ہیڈریج پر KV500کا جنریٹرنصب کردیا گیا ہے جو حسین آباد اور لطیف آباد کو پانی فراہم کریگا۔ ایکس ای اینز کو خصوصی ہدایات جاری، حسب ضرورت صاف اور صحت بخش پانی کی فراہمی میں کسی قسم کی رکاوٹ قابل قبول نہیں، پانی کا معیا ر بر قرار رکھنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر پانی کے کیمیائی تجزیہ کی بھی ہدایات جاری کردیں۔ میڈیا سیل حیدرآباد واٹر اینڈ سیوریج کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بعض اخبارات اور دیگر ابلاغ سے موصولہ رپورٹس میں شہر کے بعض علاقوں میں قلت آب کی صورتحال کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے صارفین کی سہولت کیلئے ہیڈریج پر KV500 کا جنریٹرنصب کردیا گیا ہے جو حسین آباد اور لطیف آباد کو پانی فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا صارفین کو جراثیم سے پاک اور صحت بخش پانی کی فراہمی کیلئے واٹر کارپوریشن حیدرآباد نے فوری اور سنجیدہ اقدامات کئے ہیں۔

- Advertisement -

پانی کو ہر قسم کی آلودگی اور جراثیم سے پاک کرنے کیلئے ورلڈ ھیلتھ آرگنائزیشن کے وضع کردہ معیار کے مطابق کلورینیشن کے عمل سے گزارا جا رہا ہے جبکہ ایلم اور دیگر کیمیائی اجزاء کی مطلوبہ مقدار بھی اس میں شامل کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ایکس ای اینز اور اے ای اینز کو ہدایت کی جا چکی ہے کہ وہ فلٹر پلانٹس سے پمپنگ اسٹیشن اور آبی ذخائر تک پانی کی تر سیل اور بعد ازاں صارفین تک فراہمی کے تمام عمل کی کڑی نگرانی کریں اور معیاری پانی کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ مختلف مقامات سے پانی کے نمونے حاصل کر کے واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹری سے روزانہ کی بنیاد پر اس کی کیمیائی تجزیاتی ر پورٹ حاصل کی جائے تاکہ صارفین کو صاف اور صحت بخش پانی فراہم ہو سکے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر حیسکو کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور ٹیکنیکل فالٹس کے نام پر بجلی کی بندش پر قابو پالیا جائے تو واٹر کارپوریشن پانی کی مطلوبہ مقدار صارفین تک پہنچانے میں کو ئی مشکل درپیش نہ ہو ۔چیف ایگز یکٹو آفیسر طفیل احمد ابڑو نے اس ضمن میں حیسکو حکام سے بھی اپیل کی ہے کہ سخت گرمی اور حبس کے اس موسم میں عوام کو قلت آب سے بچانے کیلئے لوڈشیڈنگ کے شیڈول کو با ضابطہ طور پر مشتہر کیا جائے اور اس کے علاوہ بجلی کی بندش سے اجتناب کیا جائے ۔علاوہ ازیں انہوں نے صارفین سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ فراہمی و نکاسی آب کی سہولیات میں مزید بہتری کے لئے اپنے ذمہ واجب الادا وبقایا جات اور کرنٹ بل کی بروقت ادا ئیگی کو یقینی بنائیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=587777

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں