مئی واقعات میں شاہ محمود قریشی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف سماعت 20 نومبر تک ملتوی

133
Counter Terrorism

لاہور۔7نومبر (اے پی پی):لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے نو مئی واقعات میں مسلم لیگ (ن)کے دفتر کو جلانے اور دیگر پانچ مقدمات میں شاہ محمود قریشی، عمر سرفراز چیمہ اور ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر ملزمان کے خلاف کیس کی سماعت 20 نومبر تک ملتوی کردی،انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی،

سماعت کے دوران پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید سمیت ضمانت پر رہا ہونے والے ملزمان عدالت میں پیش ہوئے جبکہ جیل حکام نے شاہ محمود قریشی،عمر سرفراز چیمہ اور ڈاکٹر یاسمین راشد کے وارنٹ پیپرز بھی پیش کئے،عدالت نے تمام ملزمان کی حاضری لگانے کے بعد مزید سماعت بیس نومبر تک ملتوی کردی۔