اسلام آباد ۔ 14 جولائی (اے پی پی) مئی 2020ءکے دوران مکمل تیار شدہ گاڑیوں کی درآمدات میں 66.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق مئی 2020ءکے دوران درآمدات کا حجم 5.3 ارب روپے تک بڑھ گیا جبکہ اپریل 2020ءمیں 3.2 ارب روپے مالیت کی درآمدات کی گئی تیھں۔ اس طرح اپریل 2020ءکے مقابلہ میں مئی 2020ءکے دوران مکمل تیار شدہ گاڑیوں کی درآمدات میں 2.1 ارب روپے یعنی 66.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔