ٹوکیو۔19نومبر (اے پی پی):امریکی ٹیک کمپنی مائیکروسافٹ نے ایشیا پیسفک خطے میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس( اے آئی)ریسرچ اور اختراعات(انوویشن ) کوآگے بڑھانے کے لئے ٹوکیو میں ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سینٹر کا آغاز کر دیا ہے ۔
شنہوا کے مطابق مائیکروسافٹ ریسرچ ایشیا-ٹوکیو لیب جاپان کی سماجی و اقتصادی ترجیحات کے ساتھ منسلک چیلنجزسے نمٹنے کے لیے مجسم اے آئی ، سماجی اے آئی ، فلاح و بہبود اور نیورو سائنس اور انڈسٹری انوویشن جیسے اہم شعبوں پر توجہ مرکوز کرے گی۔
مائیکروسافٹ جاپان کے مطابق لیب کا مقصد سماجی ترقی کو آگے بڑھانے اور خطے کے اختراعی ماحولیاتی نظام میں تعاون کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھانا ہے۔مائیکروسافٹ جاپان کے صدر میکی تسوسکا نے کہا کہ یہ لیب مستقبل کے اختراع کاروں کو پروان چڑھانے کے لیے انٹرن شپ، تحقیقی پروگرام اور سکالرز کے تبادلے بھی پیش کرے گی۔ ■