مائیکروفنانس کے شعبہ سے قرض حاصل کرنے والوں کی تعداد میں چھ ماہ کے دوران 14 فیصد اضافہ

71
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) رواں سال 2017ءکے پہلے چھ ماہ کے دوران مائیکروفنانس کے شعبہ سے قرض حاصل کرنے والوں کی تعداد میں 14 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور شعبہ سے قرض حاصل کرنے والے ایکٹو صارفین کی تعداد 5.2 ملین تک بڑھ گئی۔ پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک (پی ایم این)کی رپورٹ کے مطابق دسمبر 2016ءکے اختتام پر مائیکرو فنانس کے شعبہ سے جاری کئے گئے قرضہ جات کا حجم 137 ارب روپے تھا جو رواں سال 2017ءکی پہلی ششماہی کے دوران 25 فیصد کے اضافہ سے 171 ارب روپے تک بڑھ گیا۔