مائیکرو فنانس کے شعبہ میں قرضوں کے اجراءمیں 20 فیصد اضافہ

117

اسلام آباد ۔ 08 مارچ (اے پی پی)سال 2018ءکے دوران مائیکرو فنانس کے شعبہ میں قرضوں کے اجراءمیں 20 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور دوران سال قرضہ کی سہولت سے مستفید ہونے والے صارفین کی تعداد میں 1.1 ملین کا اضافہ ہوا ہے ۔ 2018ءکے اختتام پر مائیکرو فنانس کی سہولت سے استفادہ کرنے والے صارفین کی مجموعی تعداد 6.9 ملین تک پہنچ گئی۔ پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک (پی ایم این) کے اعداد وشمار کے مطابق سال 2017ءکے مقابلہ میں گزشتہ سال 2018ءکے دوران شعبہ کے جاری کردہ قرضوں میں 36 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور دوران سال 275 ارب روپے کے قرضے جاری کئے گئے ہیں جو سال 2017ءکے مقابلہ میں 72 ارب روپے زائد رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سال 2017ءکے اختتام پر مائیکرو فنانس کے شعبہ کے جاری کردہ قرضوں کا اوسط حجم 48 ہزار 695 روپے تھا جو سال 2018ءکے اختتام پر 55 ہزار 173 روپے کی اوسط تک بڑھ گیا۔