لاہور۔7اکتوبر (اے پی پی):کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ایل ڈی اے سٹی اور ایل ڈی اے ایونیو ون بارے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈائریکٹر ایونیو ون ریحان اطہر اور ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی خرم یعقوب نے بریفنگ دی۔اجلاس میں ایل ڈی اے ایونیو ون اور جوبلی ٹان میں جاری ترقیاتی کاموں پر بھی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے نے قبضہ مافیا اور غیر قانونی کمرشل سرگرمیوں کے خلاف ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی۔
ایل ڈی اے ایونیو ون اور جوبلی ٹان میں نئی مساجد، گرین بیلٹس اور پارکس کی تعمیر پر بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ ایونیو ون اور جوبلی ٹان میں کمرشل سرگرمیاں بڑھنے سے سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ہدایت کی کہایل ڈی اے ایونیو ون اور جوبلی ٹان کے رہائشیوں کو سہولیات و سروسز کی فراہمی میں بہتری لائی جائے۔
کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے اور سموگ سے نمٹنے کے لیے ایل ڈی اے اپنی سوسائٹیوں میں بھی شجر کاری کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایل ڈی اے کے تمام ہاسنگ ڈائریکٹرز اپنے اپنے ایریاز میں شجر کاری کریں گے۔کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے نے تمام ڈائریکٹرز کو جگہ کی نشاندہی کر کے میواکی اور دیگر پودے لگانے کی ہدایت کی۔
اجلاس میں کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی نے کہا کہ ایونیو ون اور جوبلی ٹان سے شجر کاری کی خصوصی مہم کا آغاز آئندہ ہفتے سے کیا جائے گا۔اجلاس میں ایل ڈی اے سٹی میں تیزی سے جاری ترقیاتی کاموں پر بھی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں جناح سیکٹر میں مرحلہ وار پوزیشن دینے کے پلان کا جائزہ لیا گیا۔کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے نے ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی اور پراجیکٹ ڈائریکٹر سے ٹائم لائن کے مطابق پلان طلب کر لیا۔