اقوام متحدہ۔10 جولائی (اے پی پی) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیاں غربت اور بھوک کے خاتمے کے اہداف کے حصول کی کوششوں پر اثراندز ہو رہی ہیں۔ امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2000ءاور 2017ءکے درمیان بچوں میں اموات کی شرح 49 فیصدکم ہوئی جبکہ اس کے ساتھ اب دنیا میں آبادی کے تناسب سے بجلی کی طلب 90 فیصد بڑھ گئی ہے۔ اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے اقتصادی و سماجی امور لیو زینمین نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ کچھ پیش رفت کے باوجود چیلنجز اب بھی موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے لئے اقدامات بے حد ضروری ہیں جو گزشتہ کئی دہائیوں میں غربت میں کمی اور دنیا بھر میں لاکھوں افراد کا معیار زندگی بہتر بنانے میں ہونے والی پیش رفت کو متاثر کر سکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق حیاتیاتی نظام کے نقصان کے نقصان کی شرح بڑھتی جارہی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ گزشتہ 25 سال میںشرح اموات میں تقریباً 10فیصد اضافہ ہوا ہے۔