اسلام آباد۔10جون (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمدا ورنگزیب نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے ورلڈ بینک اور آئی ایف سی اپنے کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک کے تحت پاکستان کو اگلے دس سال میں چالیس ارب ڈالر کے وسائل مہیا کریں گے۔
منگل کو قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال 26۔2025 کا وفاقی بجٹ پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی پاکستان کی بقاء کا مسئلہ ہے اس کے منفی اثرات کا سدباب حکومت کی اہم ترجیحات میں سے ایک ہے، ورلڈ بینک اور آئی ایف سی اپنے کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک کے تحت پاکستان کو اگلے دس سال میں چالیس ارب ڈالر کے وسائل مہیا کریں گے۔ایک سال کی انتھک محنت کے بعد آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے ایک ارب 40 کروڑ ڈالر کی ریزیلینس و سسٹین ایبلٹی فیلسٹی فراہم کی ہے، حکومت پاکستان نے پہلے گرین سکوک کا بھی اجراء کیا ہے۔