ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے یونیورسٹیاں رہنما اصول فراہم کر کے کلیدی کردار ادا کر سکتی ہیں،کانفرنس سے مقررین کا خطاب

97
ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے یونیورسٹیاں رہنما اصول فراہم کر کے کلیدی کردار ادا کر سکتی ہیں،کانفرنس سے مقررین کا خطاب

لاہور۔26مارچ (اے پی پی):دنیا کو ماحولیاتی تبدیلی سے بچانا پوری دنیا کی ذمہ داری ہے جس کیلئے یونیورسٹیاں رہنما اصول فراہم کر کے کلیدی کردار ادا کر سکتی ہیں۔ ماحولیات کی کسمپرسی سے بچنے کیلئے تعلیمی اداروں، سرکاری محکموں اور نجی تنظیموں کو مل کر آگے بڑھنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں ماحولیات پر ایک روزہ کانفرنس میں مقررین نے کیا۔

کانفرنس کیلئے نیسپاک، سنرجی اور ہیل پاکستان نے تعاون کیا۔ کانفرنس سے خطاب کرنے والوں میں وائس چانسلر لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی، سنرجی کی چیف ایگزیکٹو آفیسر عنبرین سپرا، ڈاکٹر عارفہ طاہر، ڈاکٹر منیبہ افتخار،ڈاکٹر منزہ، پراجیکٹ مینجر نیسپاک جمشید فیصل جنجوعہ، سجید اسلم، پی اینڈ ڈی سے ڈاکٹر سائرہ، ڈاکٹر رضوانہ اور وزیر اعلی پنجاب کی نمائندہ مس رضوانہ نے خطاب کیا۔

کانفرنس میں تمام اداروں نے ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے اپنی تحقیق اور اقدامات پر مبنی رپورٹس پیش کیں۔ شرکا ءنے آخر میں گرین پاکستان پروگرام کے تحت شجر کاری مہم میں بھی حصہ لیا۔