24.8 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومقومی خبریںماحولیاتی تبدیلی کے خطرات سے نمٹنےکیلئے فوری اقدامات کرنا ناگزیر ہیں، عاطف...

ماحولیاتی تبدیلی کے خطرات سے نمٹنےکیلئے فوری اقدامات کرنا ناگزیر ہیں، عاطف اکرام شیخ

- Advertisement -

لاہور۔24اگست (اے پی پی):فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی کے بڑھتے ہوئے خطرات سے نمٹنے اور آنے والی نسلوں کے لیے ایک سبز اور پائیدار مستقبل کی ضمانت کے لیے اجتماعی اور فوری اقدامات کرنا ناگزیر ہیں۔ایف پی سی سی آئی کے نائب صدرذکی اعجاز نے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی لاہور کے زیرِ اہتمام گرین ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بڑھتے درجہ حرارت، سکڑتے جنگلات، آلودگی اور پانی کے تیزی سے ختم ہوتے ذخائر اس بات کا ثبوت ہیں کہ ماحولیاتی بحران ایک حقیقت ہے، اب سوال یہ نہیں رہا کہ ہمیں اقدامات کرنے چاہئیں یا نہیں بلکہ اصل سوال یہ ہے کہ ہم کتنی تیزی اور اجتماعی طور پر عمل کرسکتے ہیں۔

تقریب میں ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بیکر عبداللہ، پنجاب کے وزیر برائے ہائوسنگ و اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین، ممتاز ماہرینِ ماحولیات، ایتھوپیا کے ماہرینِ جنگلات، معروف جامعات کے اساتذہ اور دیگر معزز مہمان شریک ہوئے۔ذکی اعجازنے مزیدکہا کہ یہ گرین ڈائیلاگ محض ایک سیمینار نہیں بلکہ ایک عہد ہے، آنے والی نسلوں سے یہ وعدہ کہ ہم مل کر مسائل کے حل تلاش کریں گے اور انہیں قلت اور ناامیدی کی دنیا ورثے میں نہیں چھوڑیں گے۔

- Advertisement -

ایتھوپیا کے وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے ذکی اعجاز نے ایتھوپیا کے گرین لیگیسی انیشی ایٹو کو سراہا، جس کے تحت اربوں درخت لگائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایتھوپیا کے تجربات سے سبق سیکھنا چاہیے اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینا چاہیے۔ ذکی اعجاز نے تعلیمی اداروں کے کردار کو بھی اجاگر کیا اور کہا کہ جامعات کو صرف نظریاتی تعلیم تک محدود نہیں رہنا چاہیے بلکہ عملی تحقیق اور اختراعات کے ذریعے ماحولیاتی مسائل کے حل میں کردار ادا کرنا چاہیے۔

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں