ماحولیاتی تحفظ کے لئے آگاہی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، پورے پاکستان میں قومی رضاکار فورس قائم کر رہے ہیں ،رانا مشہود احمد خا ن

150
Rana Mashhood Ahmed
Rana Mashhood Ahmed

اسلام آباد۔11دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خا ن نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تحفظ کے لئے آگاہی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، پورے پاکستان میں قومی رضاکار فورس قائم کر رہے ہیں، پاکستان کا شمار موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہ ملکوں میں ہوتا ہے، جامعات کے طلبا کےساتھ مل کر گرین پاکستان موومنٹ چلا رہے ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے بدھ کو پہاڑوں کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ پاکستان کا 61فیصد علاقہ پہاڑوں پر مشتمل ہے، ہمارا ملک صحرا، میدان، جنگل، پہاڑوں سے مالا مال ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ملک کو چیلنجز کا سامنا ہے ،ریاستی اداروں کیخلاف انتہائی گندی مہم چلائی جارہی ہے،پاک فوج کے جوان ملکی سرحدوں کی حفاظت کے لئے قربانیاں دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایک قوم کی طرح متحد ہوکر پاکستان کیخلاف سازشوں کا جواب دینا ہے ، حکومت ہر سازش کو ناکام کررہی ہے، پاکستان کو کسی کا تجربہ گاہ نہیں بننے دیں گے۔ سب کو ملکر ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے کردار ادا کرنا ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دشمن ناکام ہوں گے ،ملک کے نوجوانوں کا مستقبل روشن ہیں ۔ ملک کے سافٹ امیج کے لئے نوجوان ہر اول دستہ بنیں۔ انہوں نے کہاکہ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام یونیوسٹیز کیساتھ ملکر گرین پاکستان مہم چلا رہا ہے ۔ سیاحت تب ہوتی ہے جب استحکام ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ذہن کو آلودہ کر دیا جائے تو اس کے اثرات اچھے نہیں ہوتے ۔ جب سرحدیں محفوظ نہیں ہوں گی تو حالات بہتر نہیں ہوں گے ۔ پاکستان کے اندر گھٹیا مہم چلائی جارہی ہے۔

رانا مشہود احمدخان نے کہا کہ ہمارا دشمن یہی چاہتا ہے کہ پاکستان کے حالات کبھی ٹھیک نا ہو،نوجوانوں نے فیصلہ کرنا ہے کہ وہ ملک کی خوشحالی چاہتے ہیں یا وہ پراپیگنڈا کی نظر ہوکر مستقبل تباہ کرنا چاہتے ہیں ،قوم کو ساتھ کھڑے ہوکر اپنا مستقبل بنانا ہے، نیشنل یوتھ پالیسی ایمپلائمنٹ پہلی بار لائی جارہی ہے۔ آئی ایم ایف اور فیک نیوز سمیت دیگر ایشوز کا مقابلہ کررہےہیں ۔پاکستان میں کئی سالوں کے بعد اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری آرہی ہے۔