ماحولیاتی توازن برقرار رکھنے میں جنگلی حیات کے کردار کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں، مریم نوازشریف

98
Chief Minister Maryam Nawaz
Chief Minister Maryam Nawaz

لاہور۔3مارچ (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ ماحولیاتی توازن برقرار رکھنے میں جنگلی حیات کے کردار کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں۔قدرت نے پنجاب کو خوبصورت جنگلی حیات سے نوازا،تحفظ کیلئے جامع اور موثر اقدامات کریں گے۔

جنگلی حیات کے عالمی دن2024 پرخصوصی پیغام میں وزیر اعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ بائیوڈائیورسٹی کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے ماحولیاتی توازن لانے میں پنجاب حکومت بھرپور اقدامات کرے گی۔

سالٹ رینج کے علاقے میں پائی جانے والی جنگلی بھیڑ،چولستان کے تلورسے لے کر ڈولفن تک ہر طرح کی جنگلی حیات کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ مریم نواز شریف نے جنگلی حیات کے تحفظ کے لئے سرگرم تنظیموں اور کارکنوں کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کی خدمات کو سراہا۔