35.5 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومقومی خبریںماحولیاتی منظر نامہ کے تیزی سے بدلاؤ سے پیدا ہونےوالےواقعات پاکستان کےلئے...

ماحولیاتی منظر نامہ کے تیزی سے بدلاؤ سے پیدا ہونےوالےواقعات پاکستان کےلئے اچھا شگون ثابت نہیں ہورہے، وفاقی وزیرسینیٹرشیری رحمان

- Advertisement -

اسلام آباد۔18جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات اور ماحولیات کی بحالی و تحفظ کے حوالے سے اپنے اہداف کو حاصل کرنے کے لئے ایک مضبوط مالیاتی طریقہ کار کی تلاش ہے جہاں وسائل کی منتقلی ایک اہم جزوِ ہے۔

پیٹرزبرگ ڈائیلاگ میں ماحولیات پر کثیرالطرفہ مذاکرات میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے عالمی ماحولیاتی ایجنڈے کو از سر نو ترتیب دینے، ماحولیاتی تبدیلی سے متاثرہ فریق کے مابین منصفانہ وسائل کی تقسیم، نئے اہداف کو عملی شکل دینے اور مصر میں نومبر میں ہونے والے اہم COP 27 سے پہلے ترقی پذیر ممالک کی ضروریات کو پورا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔جرمنی اور مصر کی مشترکہ میزبانی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی منظر نامہ کے تیزی سے بدلاؤ سے پیدا ہونے والے واقعات پاکستان کے لئے اچھا شگون ثابت نہیں ہو رہے۔

- Advertisement -

ان تبدیلیوں میں گرمی کی لہریں، جنگلات میں آگ کے بڑھتے واقعات، برفانی جھیلوں کا سیلاب، تیزی سے پانی کی کمی کے ساتھ مون سون کے طوفانی سیلاب اور صحراؤں میں اضافہ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری اب زمین پر اپنے اہداف کو حاصل کرنے کے لئے ایک مضبوط مالیاتی طریقہ کار کی تلاش میں ہے جہاں وسائل کی منتقلی ایک اہم جزوِ ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ درحقیقت اس حوالے سے کوئی عملی اقدام نہیں اٹھایا گیا۔ ترقی پزیر ممالک جو زہریلی گیسوں کے اخراج کا ایک فیصد سے بھی کم کا حصہ دار ہیں ان سے تمام تر اقدامات کے لیے امیدیں وابستہ کی جا رہی ہیں کہ وہ اپنے وعدوں کو پورا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بھی دیگر ترقی پذیر ممالک کے ساتھ اس موقف پر کھڑا ہے کہ موسمیاتی نقصانات کا دوبارہ ازالہ کیا جائے، اب ہم اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ تخفیف کے باوجود مالیات کی تقسیم بھی ناگزیر ہے۔COP 27 کے ایجنڈے کے معاہدوں کو عملی جامہ پہنانے کے ساتھ ٹیکنالوجی کی منتقلی بھی سر دست ہونی چاہیے جبکہ عالم جنوب اور شمال کے درمیان عدم مساوات بھی براہ راست ماحولیات پر اثر انداز ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ مشترکہ اہداف کے حصول کے لئے موثر اقدامات اپنانے کی ضرورت ہے ، ہمیں ایک بہتر مستقبل کی امید ضرور رکھنی چاہئے لیکن ہمارے مشترکہ اہداف کو حاصل کرنے کے لئے منصوبہ بندی اہم ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=317919

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں