ماحول دوست سیاحت کے فروغ کے لئے قدیم قدرتی جنگل میں تاریخی ہائیکنگ ٹریک بحال کردیا گیا ہے ، وزیراعظم عمران خان

88
وزیراعظم عمران خان کی بابراعظم کوآسٹریلیا کے خلاف ورلڈ کلاس بلے بازی ، کیپٹن اننگ کھیلنے اور ٹیم کو میچ میں" فائٹ بیک" کرنے پرمبارکباد

اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہےکہ ‏ماحول دوست سیاحت کے فروغ کے لئے قدیم قدرتی جنگل میں تاریخی ہائیکنگ ٹریک بحال کردیا گیا ہے۔

جمعہ کو ٹویٹر پر اس پرفضا مقام کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے وزیر اعظم نے لکھا کہ ماحول دوست سیاحت کے فروغ کے ہمارے ویژن کی روشنی میں پختونخوا میں ‎دس ارب سونامی ٹری کے تحت شب بسری کیلئے عارضی خیموں کی تنصیب کے دو مقامات سمیت 50 کلومیٹر رقبے پر محیط قدیم قدرتی جنگل میں ‎منورے نامی تاریخی ہائیکنگ ٹریل بحال کر دیا گیا ہے۔