مادر ملت فاطمہ جناح ملکِ پاکستان کی آزادی کی جدودجہد میں کلیدی حیثیت رکھتی تھیں، وزیر اعظم محمد شہباز شریف

191

اسلام آباد۔9جولائی (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ مادر ملت فاطمہ جناح پاکستان کی آزادی کی جدودجہد میں کلیدی حیثیت رکھتی تھیں۔ اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح نے قائد اعظم کی زندگی کے کٹھن اور مشکل مراحل میں ایک ایسی بہن کا کردار ادا کیا جس نے قائد کو ہمیشہ ہمت و حوصلہ بخشا اور ان کی مقصد کیلئے جدودجہد میں انکی طاقت بنیں۔

انہوں نے کہا کہ جب ملک کو انکی قیادت کی ضرورت پڑی تو وہ لوگوں کی خدمت کیلئے آمریت کے سامنے ڈٹ کر کھڑی ہوئیں۔ انہوں نے سیاست کو محنت، لگن اور ذاتی غرض کے بغیر جیسے اصولوں پر استوار کرتے ہوئے ایسے نظریات کی پیروی کی روایت رکھی جو ذاتیات سے بڑھ کر قوم کی خدمت پر مبنی تھے۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم مادر ملت کو انکی 56ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔