مادر ملت کا کردار خواتین کیلئے عزم و استقامت، حوصلے اور رہنمائی کا ذریعہ ہے،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا پیغام

137
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا حافظ طارق محمود اورعارف محمود کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

اسلام آباد۔9جولائی (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ملک و ملت کیلئے محترمہ فاطمہ جناح کی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ فاطمہ جناح نے قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں تحریک پاکستان میں اہم کردار ادا کیا۔ وہ ایک نڈر، بہادر، بااصول اور مضبوط اعصاب کی مالک خاتون تھیں۔

منگل کو محترمہ فاطمہ جناح کی 57 ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ مادر ملت کا کردار خواتین کیلئے عزم و استقامت، حوصلے اور رہنمائی کا ذریعہ ہے۔ وہ قائد اعظم محمد جناح کی دست راست اور جان نثار بہن تھیں۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ فاطمہ جناح تحریک آزادی کے ہر مرحلے میں سائے کی طرح قائد اعظم کے ساتھ رہیں۔ محترمہ فاطمہ جناح قائد اعظم محمد علی جناح کی طرح باہمت، بااصول، محنتی اور ہر مشکل میں ثابت قدم رہنے والی خاتون تھیں۔ محترمہ فاطمہ جناح خواتین کے تحریک آزادی کے ہراول دستے کی رہنما تھیں۔ محترمہ فاطمہ جناح قیام پاکستان کے بعد عملی سیاست میں سرگرم عمل رہیں۔

سپیکر نے کہا کہ وہ عوام بلخصوص خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے بھرپور کردار ادا کرتی رہیں اور قیام پاکستان کے بعد پاکستان ویمن ایسوسی ایشن قائم کی ۔ان کی ملک و قوم کے لیے پیش کی جانے والی خدمات کو ہمیشہ سنہرے حروف میں یاد رکھا جائے گا۔