مادر وطن کے تحفظ کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے والے قومی ہیرو ہیں، بیرسٹر عقیل ملک کا کیپٹن محمد سرور شہید کی 76ویں برسی کے موقع پر خراج عقیدت

154

اسلام آباد۔27جولائی (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کیپٹن محمد سرور شہید (نشان حیدر) کی 76ویں برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مادر وطن کے تحفظ کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے والے قومی ہیرو ہیں، شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کیپٹن محمد سرور شہید (نشان حیدر) کی 76ویں برسی کے موقع پر سماجی رابطے کی سائٹ "ایکس” پر اپنی پوسٹ میں کیا۔انہوں نے کہا کہ کیپٹن محمد سرور شہید (نشان حیدر) کو ان کی 76ویں برسی پر سلام پیش کرتے ہیں، شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری مادر وطن کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے والے قومی ہیرو ہیں، جنہوں نے ہماری حفاظت، سلامتی اور مستقبل کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔ بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ اپنے شہدا کو یاد رکھیں۔بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ نوجوانوں کو چاہیئے کہ ایک سچے محب وطن کی طرح وطن کی خدمت کریں۔