مارسیلو اریالو گونزالیز اور میٹ پاویک پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی کی ومبلڈن اوپن ٹینس مینز ڈبلزکوارٹر فائنل میں جگہ پکی

34
Wimbledon Open Tennis Men's Doubles
Wimbledon Open Tennis Men's Doubles

لندن۔7جولائی (اے پی پی):سلواڈور کے ٹینس کھلاڑی مارسیلو اریالو گونزالیز اور ان کے کروشین جوڑی دار میٹ پاویک پر مشتمل ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ جوڑی رواں سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ۔ مارسیلو اریالو گونزالیز اور ان کے کروشین جوڑی دار میٹ پاویک نے مینز ڈبلز کے تیسرے رائونڈ میچ میں پیٹر نوزااور ان کے ہم وطن جوڑی دار پیٹرک رکل پر مشتمل جمہوریہ چیک کی جوڑی کو شکست دی ۔

انگلینڈ کے دارالحکومت لندن میں جاری رواں سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں کانٹے دار مقابلے جاری ہیں جس کے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میچ میں سلواڈور کے ٹینس کھلاڑی مارسیلو اریالو گونزالیز اور ان کے کروشین جوڑی دار میٹ پاویک پر مشتمل ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ جوڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پیٹر نوزااور ان کے ہم وطن جوڑی دار پیٹرک رکل پر مشتمل جمہوریہ چیک کی جوڑی کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 5-7 اور 6-7(13-15)سے نہ صرف شکست دی بلکہ میگا ایونٹ میں اپنی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔