مارسیلو میلو اور الیگزینڈر زویروف اٹالین اوپن ٹینس مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

58
سیکنڈ سیڈڈ ہیری ہیلیواارا اور ہنری پیٹن فرنچ اوپن ٹینس مینز ڈبلز کے دوسرے رائونڈ میں داخل

روم۔10مئی (اے پی پی):برازیلین ٹینس سٹار مارسیلو میلو اور ان کے جرمن جوڑی دار الیگزینڈر زویروف اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ۔فاتح جوڑی نے مردوں کے ڈبلز مقالوں کے ابتدائی رائونڈ میں امریکا کے ایسٹن کریجک اور ان کے برطانوی جوڑی دار نیل سکوپسکی کو شکست دی ۔

اے ٹی پی کے زیر اہتمام اٹالین اوپن کے دلچسپ مقابلے اٹلی کے دارالحکومت روم میں جاری ہیں ۔ مینز ڈبلز مقابلوں کے پہلے رائونڈ میں برازیلین ٹینس سٹار مارسیلو میلو اور ان کے جرمن جوڑی دار الیگزینڈر زویروف نے سخت مقابلے کے بعد امریکا کے ایسٹن کریجک اور ان کے برطانوی جوڑی دار نیل سکوپسکی کو 6-7(0-7)،7-6(7-5)اور 9-11سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ۔