مارسیلو میلو اور لیوکاز کیوبوٹ مونٹی کارلو ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

105
9th Benazir Bhutto Shaheed
9th Benazir Bhutto Shaheed

مونٹی کارلو ۔ 19 اپریل (اے پی پی) برازیل کے مارسیلو میلو اور انکے پولینڈ کے جوڑی دار لیوکاز کیوبوٹ اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت مونٹی کارلو ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ انہوں نے ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل میچ میں ڈومینک تھیم اور جرگن ملزر پر مشتمل آسٹرین جوڑی کو شکست دیکر کوارٹر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ فرانس میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میچ میں برازیل کے مارسیلو میلو اور انکے پولینڈ کے جوڑی دار لیوکاز کیوبوٹ نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ڈومینک تھیم اور جرگن ملزر پر مشتمل آسٹرین جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-4 سے شکست دیکر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ایونٹ کے کوارٹر فائنل میچ میں فاتح جوڑی کا مقابلہ فرانکو سکیوگور اور نکولا مکٹک پر مشتمل کروشین جوڑی سے ہوگا۔