مارشل گرانولرز اور ہوراشیو زیبالوس شنگھائی ماسٹرز اوپن ٹینس کا مینز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا

79
9th Benazir Bhutto Shaheed
9th Benazir Bhutto Shaheed

بیجنگ۔16اکتوبر (اے پی پی): ہسپانوی ٹینس سٹار مارشل گرانولرز اور ان کے ارجنٹائن کے جوڑی دار ہوراشیو زیبالوس نے شنگھائی ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا ۔انہوں نے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے فائنل میچ میں بھارتی ٹینس سٹار روہن بھوپنا اور ان کے آسٹریلین جوڑی دار میتھیو ایبڈن کو شکست دی ۔

پیر چین میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز مقابلوں کے فائنل میچ میں ہسپانوی ٹینس سٹار مارشل گرانولرز اور ان کے ارجنٹائن کے جوڑی دار ہوراشیو زیبالوس نےعمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف بھارتی ٹینس سٹار روہن بھوپنا اور ان کے آسٹریلین جوڑی دار میتھیو ایبڈن پرمشتمل فورتھ سیڈڈ جوڑی کو 7-5 ، 2-6 اور 7-10سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کا مینز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا۔