مارشل گرانولرز اور ہوراشیوزیبالوس شنگھائی ماسٹرز اوپن مینز ڈبلز سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے

127

بیجنگ۔12اکتوبر (اے پی پی): ہسپانوی ٹینس سٹار مارشل گرانولرز اور ان کے ارجنٹائن کے جوڑی دار ہوراشیو زیبالوس شنگھائی ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز کے سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے ۔

انہوں نے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں نیدرلینڈز کے رابن ہاس اور ان کے یونانی جوڑی دار سٹیفانوس کو شکست دی ۔

جمعرات چین میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں ہسپانوی ٹینس سٹار مارشل گرانولرز اور ان کے ارجنٹائن کے جوڑی دار ہوراشیو زیبالوس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے

نیدرلینڈز کے رابن ہاس اور ان کے یونانی جوڑی دار سٹیفانوس کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(2-7) اور 3-6سے شکست دے کر نہ صرف ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا بلکہ سیمی فائنل رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔