مارٹن گپٹل کی وکٹ ہمارے لئے بہت اہم تھی، پلان کے مطابق کھیلے اور یہ حکمت عملی کامیاب رہی‘ حارث رئوف

113

شارجہ۔26اکتوبر (اے پی پی):قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر حارث رئوف نے کہا ہے کہ مارٹن گپٹل کی وکٹ ہمارے لئے بہت اہم تھی، ہم پلان کے مطابق کھیلے اور یہ حکمت عملی کامیاب رہی۔

منگل کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کرنے والے حارث رئوف نے کہا کہ مارٹن گپٹل کی وکٹ بہت اہم تھی جس طرح وہ پاور پلے میں کھیلنا شروع ہوئے تھے اس موقع پر گپٹل کی وکٹ لینا ٹیم کے لئے اہم تھا۔

انہوں نے کہا کہ فیلڈرز نے اچھی فیلڈنگ کی اور بائولرز نے اچھی جگہ گیند کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بائولرز ایک دوسرے کو سپورٹ کرتے ہیں جس کافائدہ ٹیم کو ہوتا ہے۔

ہم آپس میں بات کرتے ہیں اور کنڈیشنز کے مطابق کھیلتے ہیں۔ ہم نے جو پلان بنایا گیا اس پر عمل کیا اور یہ حکمت عملی کامیاب رہی۔ حارث رئوف نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں22 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کر کے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔