مارچ میںخوراک کی عالمی قیمتوں میں کمی آئی،گوشت کے نرخ بڑھے،عالمی ادارہ خوراک و زراعت

91
سوڈان میں 80 لاکھ افراد کو شدید بھوک کا خطرہ ہے، اقوام متحدہ

نیویارک ۔ 07 اپریل(اے پی پی) عالمی ادارہ خوراک نے کہا ہے کہ مارچ کے دوران خوراک کی عالمی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی،ادارہ کے مطابق رواں سال عالمی سطح پر دالوں کی اچھی پیداوار ہونے کا امکان ہے تاہم 2016 کے مقابلے کم رہے گی۔اقوام متحدہ کا عالمی ادارہ خوراک و زراعت نے جمعہ کو اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ گذشتہ ماہ میں عالمی سطح پر خوراک کی قیمتوں میں فروری کے مقابلے میں 2.8 فیصد کمی واقع ہوئی تاہم گزشتہ سال مارچ کے مقابلے خوراک کی قیمتیں 13.4 فیصد زیادہ رہیں۔