اسلام آباد۔23مئی (اے پی پی):مارچ 2021ء کے دوران زرعی مشینری کی درآمدات میں 15فیصد سے زیادہ کمی ہوئی ہے۔ وفاقی ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق مارچ 2021ء میں درآمدات کا حجم 5.7ملین ڈالر تک کم ہوگیا جبکہ مارچ 2020ء کے دوران 6.7ملین ڈالر کی درآمدات کی گئی تھیں۔ اس طرح مارچ 2020ء کے مقابلہ میں مارچ 2021کے دوران زرعی مشینری کی قومی درآمدات میں 10لاکھ ڈالر یعنی 15.24فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔