28.2 C
Islamabad
پیر, مئی 5, 2025
ہومعلاقائی خبریںمارکیٹوں سے تمام عارضی اور مستقل تجاوزات ختم کریں، تاہم اس کارروائی...

مارکیٹوں سے تمام عارضی اور مستقل تجاوزات ختم کریں، تاہم اس کارروائی سے ریڑھی والوں کا روزگار متاثر نہ ہو،کمشنرگوجرانوالہ ڈویژن

- Advertisement -

گوجرانوالہ 30 اگست (اے پی پی):کمشنرگوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی نے کہا ہے کہ عوام کو بہتر شہری سہولیات کی فراہمی اور ان کی مشکلات کا خاتمہ انتظامیہ کی ترجیح ہونی چاہیے تمام محکموں کے انتظامی افسران عوام کے مسائل کے حل کے لئے پروایکٹو کردار ادا کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف محکموں کی کارکردگی کے ایک خصوصی جائزہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا،ڈی جی جی ڈی اے،ایکسئن ہائی ویز ،این ایچ ایز، ڈائریکٹر واسا کاشان بٹ، چیف آفیسر میونسپل میٹرو پولیٹن کارپوریشن حیدر علی چٹھہ،جی ڈبلیو ایم سی ،پی ایچ اےاور دیگر محکموں کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی

- Advertisement -

۔ کمشنر نے شہر کی تمام اہم شاہراہوں کو صاف ستھرا رکھنے ،تجاوزات کے خلاف خصوصی مہم چلانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مارکیٹوں سے تمام عارضی اور مستقل تجاوزات ختم کریں تاہم اس کاروائی سے ریڑھی والوں کا روزگار متاثر نہ ہو۔

انہوں نے شہر کے تمام پارکوں کی صفائی، جھاڑیوں کی کٹائی اور سروسز کی فراہمی بہتر بنانے اور بین الاضلاعی سڑکوں پر قائم تمام پٹرول پمپس پر واش رومز کو بھی صاف رکھنے کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ کمشنر نوید حیدر شیرازی نے مختلف سرکاری محکموں کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ سرکاری دفاتر میں موجود کنڈم گاڑیوں، خراب فرنیچر، ردی اور سوکھے درختوں کی نیلامی کے عمل کو بھی شروع کریں اور دفاتر کی صفائی کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے وال چاکنگ کے خلاف کاروائی کرنے اور انہیں مٹانے کی بھی خصوصی ہدایت کی۔ کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب کی طرف سے جاری کی گئی ہدایات کے مطابق شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جارہے ہیں اور اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ سرکاری محکمے اور ادارے اپنی کارکردگی میں نمایاں بہتری لائیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=384374

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں