مارکیٹوں وبازاروں میں پھلوں وسبزیوں کی قیمتوں کی مانیٹرنگ تیزکردی گئی

91

فیصل آباد۔ 22 ستمبر (اے پی پی):زرعی ماکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ نے کمشنر فیصل آباد سلوت سعید کی خصوصی ہدایت پر مارکیٹوں وبازاروں میں پھلوں وسبزیوں کی قیمتوں کی مانیٹرنگ تیز کردی ہے

جس کی بدولت مختلف سبزیوں وپھلوں کے نرخوں میں کمی آرہی ہے جبکہ اس ضمن میں سبز مرچ کی قیمت میں گزشتہ روز کی نسبت جمعہ کو50 روپے کمی ہوئی اور ادرک 30روپے کلوو کیلا فی درجن 20 روپے کمی کے ساتھ فروخت ہوانیزبعض سبزیوں کی قیمتوں میں استحکام بھی سامنے آیا۔فیصل آباد انتظامیہ کے ترجمان نے بتایا کہ اس سلسلہ میں محکمہ زراعت کے حکام نے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد عبداللہ نیئر شیخ سے ملاقات میں چکن،پیاز،ٹماٹر،کیلا،سیب،ادرک،آلوودیگرپھلوں وسبزیوں کی قیمتوں کا ڈویژن کے دیگر اضلاع سے موازنہ بھی پیش کیا جبکہ مارکیٹ کمیٹی کی طرف سے دستیابی اور ریٹس پربریفنگ دی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مارکیٹوں وبازاروں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر گہری نظررکھی جائے

اوراس ضمن میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس متحرک کردار ادا کریں۔انہوں نے واضح کیا کہ نرخناموں کی موجودگی اور مقرر کردہ ریٹس کے مطابق اشیا کی فروخت یقینی بنائیں تاکہ صارفین کو ریلیف ملے۔انہوں نے کہا کہ آٹے کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف نتیجہ خیز کریک ڈاؤن کریں اور ذخیرہ اندوزی یا گرانفروشی میں ملوث عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے پھل وسبزی منڈیوں میں بولیوں کے عمل کی مسلسل نگرانی جاری رکھنے کی تاکید کی اور اشیا کی دستیابی پر بریفنگ لی۔