33.2 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومکھیل کی خبریںمارک پٹچی کی کوچنگ پارٹنرشپ سے خوش ہوں ، ایماراڈوکانو

مارک پٹچی کی کوچنگ پارٹنرشپ سے خوش ہوں ، ایماراڈوکانو

- Advertisement -

لندن۔22اپریل (اے پی پی):انگلینڈ کی نامور ٹینس سٹار ایما راڈوکانو نے کہا ہے کہ وہ اپنی کارکردگی اور فٹنس کے مسائل کے حل کے لئے متعدد کوچز کے ساتھ کام کرنے کے بعد سابق کھلاڑی مارک پٹچی کے ساتھ غیر رسمی انتظامات سے خوش ہیں۔

برطانوی ٹینس سٹار نے سکائی سپورٹس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مارک پیٹچی کے ساتھ کام کرنے کے بعد میں نے نئے کل وقتی کوچ کی تلاش کو روک دیا ہے اور وہ اب مارک پیٹچی کے ساتھ پارٹ ٹائم پارٹنرشپ کو جاری رکھیں گی ۔22 سالہ ایما راڈوکانو نے برطانوی ٹینس حلقوں کی ایک معروف شخصیت اور اینڈی مرے کے سابق کوچ کو گزشتہ ماہ میامی اوپن کے دوران اپنی کوچنگ ٹیم میں شامل کیا۔

- Advertisement -

مارک پٹچی ایماراڈوکانوکی کوچنگ ٹیم میں تھے اسی وجہ سے وہ میامی اوپن ٹینس کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔ایما راڈوکانو نے مارک پٹچی کو میامی اوپن ٹینس میں کوارٹر فائنل میں پہنچنے کے بعد مستقل بنیادوں پر کوچنگ ٹیم کی قیادت میں رکھا۔

ایماراڈوکانو رواں ہفتے سپین میں میڈرڈ اوپن میں ایک ماہ کی دوری کے بعد مسابقتی ایونٹ میں شرکت کررہی ہیں ۔خواتین کے سنگلز مقابلوں کی عالمی رینکنگ میں 49نمبر پر موجود ایماراڈوکانو نے کہا کہ وہ مارک کے کام سے بہت خوش ہیں اور وہ ان کے ساتھ اس سیٹ اپ کو مزید آگے بڑھنا چاہتی ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585842

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں