14.5 C
Islamabad
جمعہ, مارچ 28, 2025
ہومکھیل کی خبریںمارک چیپمین پاکستان کے خلاف تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں نروس نائنٹیز...

مارک چیپمین پاکستان کے خلاف تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں نروس نائنٹیز کا شکار

- Advertisement -

آکلینڈ۔21مارچ (اے پی پی):نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز مارک چیپمین پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز کے آکلینڈ میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں نروس نائنٹیز کا شکار ہوگئے اور وہ 6 رنز کے فرق سے اپنے ٹی ٹونٹی کی دوسری سنچری مکمل کرنے میں ناکام رہے۔

جمعہ کو مارک چیپمین نے گرین شرٹس کے خلاف آکلینڈ میں کھیلے گئے میچ میں شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور میزبان ٹیم کے باولرز کی ایک نہ چلنے دی ۔ مارک چیپمین نے 44گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے وکٹ کے چاروں اطراف آزادانہ اور دلکش سٹروکس کھیلے اور 4خوبصورت چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 94رنز بنائے ۔

- Advertisement -

30سالہ مارک چیپمین نروس نائنٹیز کا شکار ہوگئے اور وہ 6رنز کے فرق سے اپنے ٹی ٹونٹی کیریئر کی دوسری سنچری مکمل نہ کر سکے ۔ مارک چیپمین کو 94کے انفرادی سکور پر شاہین شاہ آفریدی نے شاداب خان کے ہاتھوں کیچ آئوٹ کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=575013

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں