مارگلہ ہلز میں ہرن کی ہلاکت پر وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک کا نوٹس، تحقیقات کا حکم

25
مارگلہ ہلز میں ہرن کی ہلاکت پر وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک کا نوٹس، تحقیقات کا حکم

اسلام آباد۔5جولائی (اے پی پی):مارگلہ ہلز میں ایک ہرن کو ہلاک کیے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے، جس کا وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق ملک نے سختی سے نوٹس لیا ہے۔

‘وزارتِ موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وفاقی وزیر نےمحفوظ علاقوں میں جنگلی حیات کے شکار اور ہلاکت کی شدید مذمت کی ہے۔وفاقی وزیر نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی ہے کہ اس واقعے کی فوری تحقیقات کی جائیں اور جلد از جلد رپورٹ پیش کی جائے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کے ظلم اور تحفظِ جنگلی حیات سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کسی صورت قابلِ قبول نہیں اور اسے ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔