ماریا شراپووا نے آئندہ دو برس تک برمنگھم ایگون کلاسک ٹینس چیمپئن شپ کھیلنے کا معاہدہ کر لیا

113

ماسکو ۔ 19 مئی (اے پی پی) روس کی گولڈن گرل اور سابق عالمی نمبر ایک ماریا شراپووا نے لان ٹینس ایسوسی ایشن کے ساتھ آئندہ دو برس تک برمنگھم ایگون کلاسک چیمپئن شپ کھیلنے کا معاہدہ کر لیا، معاہدے کے تحت ایل ٹی اے ایونٹ کی شرکت کی فیس ادا نہیں کرے گا۔ پانچ مرتبہ کی گرینڈسلام چیمپئن کو آئندہ ماہ ہونے والے ایونٹ کیلئے وائلڈکارڈ انٹری دی گئی ہے۔ شراپووا نے ڈوپ ٹیسٹ میں ناکامی کے باعث 15 ماہ کی سزا ختم کرنے کے بعد گزشتہ ماہ ٹینس کورٹس میں واپسی کی تھی لیکن ابھی وہ مشکل مراحل سے گزر رہی ہیں، انہوں نے فرنچ اوپن کیلئے وائلڈ کارڈ انٹری کی درخواست دی تھی لیکن حکام نے انکار کر دیا۔