ماسکو ۔ 20 مئی (اے پی پی) روس کی گولڈن گرل اور سابق عالمی نمبر ایک ماریا شراپووا نے لان ٹینس ایسوسی ایشن کے ساتھ آئندہ دو برس تک برمنگھم ایگون کلاسک چیمپئن شپ کھیلنے کا معاہدہ کر لیا، معاہدے کے تحت ایل ٹی اے ایونٹ کی شرکت کی فیس ادا نہیں کرے گا۔ پانچ مرتبہ کی گرینڈسلام چیمپئن کو آئندہ ماہ ہونے والے ایونٹ کیلئے وائلڈکارڈ انٹری دی گئی ہے