22.1 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومکھیل کی خبریںماریا شرا پووا کی انجری سے نجات پانے کے بعد ٹینس کورٹس...

ماریا شرا پووا کی انجری سے نجات پانے کے بعد ٹینس کورٹس میں فاتحانہ واپسی، سٹینفورڈ اوپن کے دوسرے راﺅنڈ میں پہنچ گئیں

- Advertisement -

نیویارک ۔ یکم اگست (اے پی پی) روس کی گولڈن گرل اور پانچ مرتبہ کی گرینڈ سلام چیمپئن ماریا شرا پووا نے انجری مسائل سے نجات پانے کے بعد ٹینس کورٹس میں فاتحانہ واپسی کی ہے، شرا پووا سٹینفورڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز دوسرے راﺅنڈ میں پہنچ گئیں۔ امریکہ میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز ایونٹ کے پہلے راﺅنڈ میچ میں شرا پووا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جینیفر بریڈی کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6-1، 4-6 اور 6-0 سے ہرا کر دوسرے راﺅنڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=64170

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں